Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ کی ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن

ڈپٹی ڈائریکٹر نے اندراج مقدمہ کے لئے رپورٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن کو بھجوا دی
شائع 15 اکتوبر 2023 05:56pm
سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ کی ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن، محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اندراج مقدمہ کے لئے رپورٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن کو بھجوا دی۔علامتی تصویر
سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ کی ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن، محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اندراج مقدمہ کے لئے رپورٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن کو بھجوا دی۔علامتی تصویر

سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ کی ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن سامنے آگئی۔ محکمہ اینٹی کرپشن میں سی ای او ایجوکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

محکمہ اینٹی کرپشن میں سی ای او ایجوکیشن کے خلاف ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی کرپشن کی درخواست دائر کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن کی انکوائری رپورٹ میں کرپشن کی تصدیق ہوگئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے اندراج مقدمہ کے لئے رپورٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن کو بھجوا دی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور رشوت کی رقم کلرک فراز کے اکاؤنٹ سے منتقل کی جاتی رہی۔

حکام کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نے کلرک کے اکاؤنٹ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اہل خانہ کو رقم ٹرانسفر کروائی۔ کلرک نے محکمہ اینٹی کرپشن کے روبرو ٹرانزکشن کی تصدیق کر دی۔

یاد رہے کہ کلرک فراز نے سی ای او ڈاکٹر ارشد پر کروڑوں روپے کے مبینہ طور پر غبن کا انکشاف کیا تھا۔

آج نیوز کے نمائندے کے مطابق انکواری رپورٹ کے باوجود سی ای او ایجوکیشن پر مقدمہ کا اندراج نہیں ہو سکا۔

corruption

FIA

anti corruption