Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
06 Rajab 1446  

کراچی : کار لفٹر پولیس افسر کی کار لے اڑے

ملزمان خاتون اے ایس پی کی کار گھر کے باہر سے لیکر گئے
شائع 15 اکتوبر 2023 05:33pm
کراچی : کار لفٹر خاتون اے ایس پی کی کار گھر کے باہر سے لے گئے۔ فوٹو ــ روئٹرز / علامتی تصویر
کراچی : کار لفٹر خاتون اے ایس پی کی کار گھر کے باہر سے لے گئے۔ فوٹو ــ روئٹرز / علامتی تصویر

کراچی میں کار لفٹرز نے پولیس کو ہی چیلنج دے ڈالا۔ کار لفٹر اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ آف پولیس کی کار ہی لے اڑے۔

شہر قائد میں پولیس بھی جرائم پیشہ افراد کے آگے بے بس دکھائی دینے لگی۔ ملزمان محافظوں کی سرکاری گاڑی ہی لے اڑے۔

کار لفٹر ، اے ایس پی کے گھر کے باہر کھڑی کالے رنگ کی پولیس نمبر کی کار لے گئے۔

پولیس کار نمبر SPA-215 خاتون اے ایس پی ماجدہ کو الاٹ تھی۔

واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، اے ایس پی ماجدہ ضلع ماتھیلی میں تعینات ہیں۔

گذری پولیس اور اے وی ایل سے نے گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔

karachi

Crime

Karachi Police