Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع مزید بڑھنے کا امکان

او ایم سی اور ڈیلرز مارجن 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بھی بڑھایا جاچکا ہے
شائع 15 اکتوبر 2023 04:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کا منافع بڑھائے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر منافع میں 88 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں 47 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے جبکہ پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز منافع میں فی لیٹر41 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج ہوگا، 30 روپے تک کمی کا امکان

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

وزارت توانائی نے آئی پی پیز سے معاہدوں پر وضاحت پیش کر دی

اس سے قبل او ایم سی اور ڈیلرز مارجن 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بھی بڑھایا جاچکا ہے۔

اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 6 روپے 94 پیسے منافع لے رہی ہیں، فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز 7 روپے 82 پیسے منافع لے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی لیٹر ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنی کا منافع 7 روپے 8 پیسے لاگو ہے، اور اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے 82 پیسے وصول کیا جا رہا ہے۔

Petroleum Dealers

Profit Margin

Oil marketing Companies (OMCs)