Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونے والا 18 سالہ بھارتی باشندہ گرفتار

ملزم غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہوا
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2023 05:17pm

غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 18 سالہ بھارتی شہری کو حساس ادارے نے گرفتار کرلیا۔

خان پور میں چاہ گھنیاں والا کے مقام پر حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا، اور جب تفتیش کی گئی تو پکڑا گیا نوجوان بھارتی باشندہ نکلا۔

حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے 18 سالہ نوجوان کا نام بپن ولد متلہ ہے، اور اس کا تعلق بھارتی صوبہ راجستھان ایم پی سے ہے۔ جو رات کے اندھیرے میں بھارت راجھستان بارڈر ایریا سے غیر قانونی طور پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔

چولستان رینجرز نے ڈیزٹ ایریا چاہ گھنیاں والا کے مقام سے نوجوان کو حراست میں لے لیا، دوران تلاشی 110 انڈین کرنسی کے نوٹ برآمد ہوئے، اور تفتیش میں نوجوان اپنی موجودگی کی معقول جگہ و وجہ نہ بتاسکا۔

بھارتی شہری کو ابتدائی تحقیقات کے بعد رینجرز نے مزید کارروائی کیلئے تھانہ اسلام گڑھ پولیس کے حوالے کردیا، اسلام گڑھ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

indian national