Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: بی این پی کی کال بدامنی کیخلاف بچوں کا احتجاج

سردار اخترجان مینگل ایک مخلص لیڈر ہے، عوام ان کیساتھ ہے، مظاہرین
شائع 15 اکتوبر 2023 02:24pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بلوچستان کے علاقے وڈھ میں بدامنی کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پرمعصوم بچوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

بلوچستان کے علاقے وڈھ میں منظم سازش کے تحت صوبے کی سب سے بڑی قومی پارٹی بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا سیاسی راستہ روکنے اور انہیں قبائلی رنجشوں میں جکڑ دیا ہے۔

منظم سازش کے تحت دو مہینے سے علاقے میں جنگ کا ماحول پیدا کرکے قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کروا کر کئی افراد کو شہید کیا گیا ہے۔

اب سردار اختر جان مینگل کے خلاف آپریشن کی تیاریان کی جارہی ہیں، جس کے خلاف بی این پی کے زیر اہتمام دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینکڑوں بچے بچیاں شامل تھے۔

مظاہرین نے کہا کہ وڈھ مسئلہ سیاسی ہے اور پرامن طریقے سے حل کیا جائے طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں اس سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ سردار اخترجان مینگل کا قصور صرف یہی ہے کہ وہ بلوچستان کے مظلوم عوام کی حقوق کے لیے موثر انداز میں آواز بلند کررہی ہے، جس پر مقتدرہ قوتیں نا خوش ہوکر ان کے خلاف سازش کا آغاز کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا کیونکہ سردار اخترجان مینگل ایک مخلص لیڈر ہے اور عوام ان کے ساتھ ہے اور عوامی قوت سے تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے۔

بلوچستان