Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے نقشوں کے حوالے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی

شکایات ہیں کہ نقشے پاس کرنے کے کام کو تعطل میں ڈالا جارہا ہے، مقبول باقر
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2023 04:04pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ شکایات ہیں کہ نقشے پاس کرنے کے کام کو تعطل میں ڈالا جارہا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(sbca) سے صوبے میں تعمیر ہونے والی عمارتوں کے نقشے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سوال کیا ہے کہ 17 اگست (نگراں صوبائی حکومت) سے قبل ہر ماہ کتنے عمارتی نقشے پاس کرتے تھے، اور اب کتنے نقشے پاس کرتے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے پوچھا ہے کہ پہلے کتنی غیرقانونی عمارتیں سیل کرتے تھے اور اب کتنی سیل کرتے ہیں؟ شکایات ہیں ایس بی سی اے نقشے پاس کرنےکے کام میں تاخیر کر رہی ہے، جب کہ سب رجسٹرا رآفیسسز نے بھی رجسٹریشنز کا کام سست کردیا ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ نے پولیس موبائل کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کو گاڑیوں کی لاگ بک مینٹین کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلی نے ہدایت جاری کی ہے کہ لاگ بک میں لکھا جائے کہ گاڑی کہاں اور کس کام سے گئی تھی، جب کہ گاڑی جس کام سے گئی تھی اس کا کتنا فاصلا تھا، اور کتنا پیٹرول خرچ ہوا۔

SBCA

Caretaker CM Sindh

Maqbool Baqar