Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کیخلاف بھارت کی جیت پر اسرائیلی کیوں خوش

ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی
شائع 15 اکتوبر 2023 12:43pm

گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، جس پر اسرائیل نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 12ویں میچ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے گرین شرٹس کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے بعد بھارتیوں نے خوشی کا اظہار کیا، لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس میچ کے بعد اسرائیل نے بھی اپنی خوشی کا ایکس (ٹویٹر) پر شیئر کیا۔

احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جہاں پاکستان سے محبت کرنے والے شائقین کو جگہ نہیں دی گئی تھی، وہیں بھارتیوں میں سے ایک ایسا بھی شائق نظر آیا جس نے بھارت اسرائیل دوستی کا پوسٹر اٹھا رکھا تھا۔

نامعلوم شخص نے جو پوسٹر اٹھا رکھا تھا اس پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور اس کے اسرائیلی ہم منصب نیتن ہاہو کی ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ایک تصویر بھی تھی اور اس پر واضح الفاظ میں لکھا تھا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

تصویر کے وائرل ہونے کے بعد اسرائیل نے بھارت سے اپنے دوستی کو واضح کیا اور اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ہندوستانی دوستوں سے واقعی متاثر ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کے ایکس اکاؤنٹ پر یہ بھی تحریر کیا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ بھارت نے ورلڈ کپ کرکٹ کے اہم میچ میں کامیابی حاصل کی، اور فاتح بنا، جب کہ پاکستان اپنی جیت کو حماس کے نام کرنے میں ناکام رہا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 344 رنر کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرکے سب کو حیران کردیا تھا، اور اس فتح میں پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 139 رنز بنائے تھے، اور اپنی شاندار پرفامنس کو مظلوم فلسطینی بھائیوں کے نام کیا تھا۔ جس پر بھارتی تلملا اٹھے تھے۔