Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر میں رواں سال کے آخری سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا

سورج گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے
شائع 15 اکتوبر 2023 12:37pm
سورج گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا - تصویر/ روئٹرز
سورج گرہن کو رِنگ آف فائر کا نام دیا گیا - تصویر/ روئٹرز

رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ملکوں میں دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر ہوا، جبکہ رات 10 بجکر 59 منٹ اپنے عروج پہنچ گیا۔

سورج گرہن کا اختتام 15 اکتوبر ہفتہ و اتوار کی درمیانی شب 1 بج کر 55 منٹ پر ہوا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام اس لیے دیا ہے کیونکہ اس دوران چاند سورج کو اپنے پیچھے مکمل طور پر چھپا نہیں سکا۔

solar system

solar eclipse