Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق انسپکٹر عابد باکسر پر بھتہ اور اغواء برائے تاان کا ایک اور مقدمہ درج

عابد باکسر کے پانچ ساتھیوں نے ہوٹل آکر 2 کروڑ بھتہ مانگا، ایف آئی آر کا متن
شائع 15 اکتوبر 2023 11:58am
پولیس کا سابق انسپکٹرعابد باکسر ۔ فوٹو ــ فائل
پولیس کا سابق انسپکٹرعابد باکسر ۔ فوٹو ــ فائل

نجی ہوٹل کے مالک احمد علی نے سابق انسپکٹر عابد باکسر پر تھانہ باغانپورہ میں بھتہ اور اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کرادیا۔

لاہور پولیس مقابلوں سے شہرت حاصل کرنے والے سابق انسپکٹر عابد باکسر کو پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا، تاہم لاہور پولیس کے مطابق عابد باکسرسرکاری رائفلیں چھین کر 3 ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب سابق انسپکٹر عابد باکسر پر تھانہ باغانپورہ میں بھتہ اور اغواء برائے تاوان کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ باغبانپور دروغہ والا میں نجی ہوٹل کے مالک احمد علی نے درج کروایا، جس میں 365 اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں ہے کہ عابد باکسر کے پانچ ساتھیوں نے ہوٹل آکر 2 کروڑ بھتہ مانگا، اور مسلح افراد نے اپنے موبائل فون سے عابد باکسر سے بات کروائی، اور رقم نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی گئی۔

مزید پڑھیں: عابد باکسر کی گرفتاری و فرار ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

مقدمے میں یہ بھی درج ہے کہ 4،5 روز بعد دوبارہ بھتہ مانگا گیا اور نہ دینے پر اغواء کرلیا گیا، اغوا کاروں نے میرے گھر والوں سے 10 لاکھ وصول کیے اور باقی رقم دینے کی شرط پر مجھے رہا کردیا گیا۔

lahore police

ABID BOXER