Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولپور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میاں بیوی بچے سمیت جاں بحق

واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس حکام
شائع 15 اکتوبر 2023 10:40am

قلعہ دیراوڑ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے میاں بیوی بچے سمیت جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

بہاولپور کے علاقے قلعہ دیراوڑ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ٹی ایچ کو یزمان منتقل کردیا گیا۔

متقولین کے لواحقین کا بیان ہے کہ ڈاکو گھر میں داخل ہوئے تو گھر کے سربراہ نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، جس کے نیتجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور ان کا ایک بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ ایک 7 سالہ بچی کی ٹانگ میں گولی لگی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے ابھی واضح نہیں ہوا گھر میں ڈکیتی ہوئی ہے، نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Punjab police

rescue 1122

1122