Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’فلسطینی غزہ نہیں چھوڑیں گے، ہمارا فیصلہ اپنی سرزمین پر رہنے کا ہے‘

فلسطینی غزہ یا مغربی کنارے کو چھوڑ کر مصر نہیں جائیں گے، اسماعیل ہانیہ
شائع 15 اکتوبر 2023 12:07am
فلسطینی غزہ نہیں چھوڑیں گے، ہمارا فیصلہ اپنی سرزمین پر رہنے کا ہے، اسماعیل ہانیہ۔ فوٹو ــ روئٹرز فائل
فلسطینی غزہ نہیں چھوڑیں گے، ہمارا فیصلہ اپنی سرزمین پر رہنے کا ہے، اسماعیل ہانیہ۔ فوٹو ــ روئٹرز فائل

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ ’فلسطینی غزہ نہیں چھوڑیں گے، ہمارا فیصلہ اپنی سرزمین پر رہنے کا ہے‘۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے ٹیلی ویژن پر تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے دس لاکھ سے زائد رہائشیوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر جنوب کی طرف جانے کا کہا گیا ہے، لیکن فلسطینی غزہ یا مغربی کنارے کو چھوڑ کر مصر نہیں جائیں گے۔

اسماعیل ہانیہ نے اپنے خطاب کے دوران مصر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا، ’ہمارا فیصلہ اپنی سرزمین پر رہنے کا ہے‘۔

واضح رہے کہ مصر کی سرحد غزہ کے ساتھ ملتی ہے اور وہ اس امکان سے پریشان ہے کہ اسرائیل کے محاصرے اور بمباری کی وجہ سے غزہ کے رہائشی بے گھر ہو سکتے ہیں اور اس کے بعد لوگ ممکنہ طور پر مصر کی جانب نقل مکانی کرسکتے ہیں۔

اسماعیل ہانیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’حماس نے شہریوں کو نقصان نہ پہنچنے کی یقین دہانی کروائی ہے ، غزہ کے عوام اپنی سر زمین نہیں چھوڑیں گے‘۔

انھوں نے کہا کہ امریکا، یورپی ممالک سے مل کر نسل کشی کر رہا ہے، حمایت کرنے والے اسرائیل کو روکیں، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، اگر حزب اللہ نے قدم اٹھا لیا تو اسرائیل سنبھل نہیں پائے گا۔

israeli air strikes

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023

ISRAEL PALESTINE TIMELINE