Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نیویارک اور لندن میں فلسطینیوں کے حق میں بڑے مظاہرے

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر بھی مظاہرے
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2023 01:24am
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے۔ فوٹو ــ روئٹرز
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے۔ فوٹو ــ روئٹرز

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔ احتجاج کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل غزہ میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکے اور انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہے۔

پاکستان کے شہری جہاں غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل رہے ہیں وہاں بین الاقوامی سطح پر بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جارہی ہے۔

مختلف ممالک میں غزہ میں ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کےخلاف آواز بلند کی جارہی ہے۔ لاکھوں شہری گھروں سے باہر آکر احتجاج کررہے ہیں۔

برطانیہ میں فلسطین کا پرچم لہرانے پر پابندی کے اعلان کے باوجود ہزاروں افراد فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکلے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن اور مانچسٹر سمیت برطانیہ بھر میں ہزاروں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں گھروں سے باہر نکلے۔

لندن میں فلسطین کے حق میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ اور بی بی سی کے دفتر کے باہر مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین نے غزہ پر گزشتہ سات روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

israeli air strikes

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023