Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانڈیا نے گیند پر کچھ پھونکا اور امام الحق آؤٹ ہوگئے، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

ہاردک پانڈیا کا امام الحق کو آؤٹ کرنا سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا
شائع 14 اکتوبر 2023 08:25pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے گیند پر کچھ پھونکا اور پاکستانی اوپننگ بلے امام الحق آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی بولر ہاردک پانڈیا کا پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کو آؤٹ کرنا سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔

امام الحق کی وکٹ والی گیند پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے ہاتھوں میں گیند پر جیسے کچھ پڑھ کر پھونکا پھر گیند کرائی جس پر امام الحق وکٹوں کے پیچھے کيچ آؤٹ ہوگئے۔

اس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی، کسی نے کہا کہ پانڈیا نے گیند پر تھوکا ہے تو کسی نے کہا کہ کوئی منتر پڑھ کر پھونکا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رن پر ڈھیر ہوگئی۔

cricket

Ahmedabad

India vs Pakistan

Pakistan vs India

hardik pandya

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023