Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ کی وجہ سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کردی
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2023 09:02pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ کی وجہ سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی۔

عمران خان نے آئینی استثنیٰ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5 کا اطلاق نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس مقدمے کے اخراج کی استدعا کی ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔

دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا سیکشن 5 کا اطلاق نہیں ہوتا، چیئرمین پی ٹی آئی کو آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا

سابق صدر پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج

سپریم کورٹ کا ایک پرانا فیصلہ نواز شریف کیلئے خطرہ

حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو 16 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں، مقدمے کے اخراج اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت 16 اکتوبر کو ہوگی۔

Imran Khan cases

cypher case Imran Khan