Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی فوج کو مفت کھانا دینے پر ’مکڈونلڈز پاکستان‘ کی وضاحت

پاکستان میں موجود مکڈونلڈز کو اپنے بزنس کی فکر پڑ گئی
شائع 14 اکتوبر 2023 05:29pm
تصویر: مکڈونلڈز پاکستان
تصویر: مکڈونلڈز پاکستان

فلسطین پر حملے کے دوران اسرائیلی افواج کو مفت کھانا فراہم کرنے کے لیے مکڈونلڈز پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

ایسے میں پاکستان میں موجود مکڈونلڈز کو اپنے بزنس کی فکر پڑ گئی ہے۔

اس حوالے سے ”مکڈونلڈز پاکستان“ نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اسرائیلی فوج کو مفت کھانا فراہم کیے جانے کے اقدام سے مکمل اظہار لاتعلقی کیا گیا ہے۔

مکڈونلڈز پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’پاکستان میں قائم مکڈونلڈز ایک مقامی انٹرپرائز ہے جس کی مکمل ملکیت اور آپریشنز ”سیزا فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان“ (SIZA Foods Pvt Ltd Pakistan) کے زیر اختیار ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیل میں واقع مکڈونلڈز اور اس کے امور سے ہمارا کوئی تعلق نہیں وہ مقامی سطح پر اسرائیلی انٹرپرائز کے زیرِ اختیار ہے۔‘

مکڈونلڈز پاکستان نے لکھا کہ ’اسرائیل میں واقع مکڈونلڈز ایک الگ ادارہ ہے جیسے پاکستان میں واقع مکڈونلڈز ایک الگ حیثیت رکھتا ہے۔ اسرائیل میں واقع مکڈونلڈز اپنے کاروباری، ابلاغی فیصلوں کا خود ذمہ دار ہے اور اس کا ہمارے پاکستانی بزنس اور امور سے کوئی تعلق نہیں۔‘

فوڈ چین نے مزید لکھا کہ ’کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں ہماری کوئی حصہ داری نہیں ہے۔ ہماری ترجیح ہے کہ ہم آپ کا مکڈونلڈز پر اعتماد و محبت کا یقین بنائے رکھیں۔‘

mcdonalds

McDonalds Pakistan

Free meal to Israeli army