Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت ٹاکرا: ’ہار گئے تو انڈین جرسیاں پہن کر گھومیں گے‘

'ہم نے پاکستانی شرٹس کے نیچے انڈین شرٹ بھی پہنی ہوئی ہے'
شائع 14 اکتوبر 2023 04:45pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان اور انڈیا کا میچ براہ راست دیکھنے کے لئے بہت سے لوگو ں نے سر دھڑ کی بازی لگا دی، انڈیا کی اتنی سخت بندش کے باوجود بھی کچھ پاکستانی شائقین اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنے میں کامیاب ہو گئے۔

بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی گراؤنڈ میں اس وقت انڈیا پاکستان کا اہم ترین میچ جاری ہے اور اسٹیڈیم میں ہر جگہ انڈین ٹیم کو سپورٹ کرنے والوں کا ایک جم غفیر موجود ہے، وہیں اِکا دُکا پاکستانی سپورٹر بھی نظر آرہے ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی“ کے مطابق ”سورماؤں“ کے مقابلے میں ”شاہین“ کے سپورٹر نہ ہونے کے برابر ہیں، انہی چند میں محمد عزیر اور آصف سید علی دو ایسے پاکستانی بھی موجود ہیں جنہیں میچ میں شاہینوں کو سپورٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ دونوں دوست امریکہ کے شہر ہیوسٹن سے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لئے ہفتے کو احمد آباد پہنچے ہیں۔

انڈیا کی جانب سے ویزوں کے اجراء میں تاخیر کے باعث پاکستانی مداح انڈیا نہیں جا سکے ہیں۔

محمد عزیر امریکی نژاد پاکستانی ہیں اور انہوں نے بتایا کہ ’ہم یہاں بالآخر پہنچ تو گئے ہیں لیکن ہم کیسے پہنچے ہیں یہ مت پوچھیں؟ ویزے کا مرحلہ بہت لمبا اور تھکا دینے والا تھا لیکن نے ہم نے آخر ویزا حاصل کر لیا اور ہم یہاں پہنچ کر بہت خوش ہیں۔‘

ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈا اٹھائے عزیر نے کہا کہ ’یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ سٹیڈیم میں صرف کچھ ہی پاکستانی فینز ہیں لیکن ہم نعروں کے جواب میں نعرے لگانے کی بھرپور کوشش کریں گے‘۔

آصف سید علی نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ’ہم لوگوں نے پاکستانی شرٹس کے نیچے انڈین شرٹ بھی پہنی ہوئی ہے، اگر ہم ہار گئے تو ہم وہ پہن کر گھومیں گے۔‘

احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں موجود عزیر گزشتہ برس ٹی20 ورلڈ کپ کے پاکستان انڈیا میچ میں بھی موجود تھے۔

ہیوسٹن سے احمدآباد آئے دونوں پاکستانی نژاد امریکی ویراٹ کوہلی کے بڑے مداح ہیں۔

مزید پڑھیں

ورلڈکپ میں 8 ویں بار آمنا سامنا، پاکستان بھارت سے کیوں نہیں جیت پاتا؟

ورلڈ کپ: کوشش ہوگی اچھی پرفارمنس دیں، نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے، بابر اعظم

پاک بھارت میچ کیلئے ویزہ نہ مل سکنے پر مومن ثاقب کا ’پلان بی‘

ویراٹ کوہلی کے بارے میں انہوں ںے مزید کہا کہ ’ویراٹ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور جو لوگ ان کا موازنہ کرتے ہیں انہیں کرکٹ کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’شاہین ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں اور مجھے امید ہے وہ انڈیا کے خلاف وکٹیں حاصل کریں گے۔‘

عزیر اور آصف دونوں دوست پیشے کے لحاظ سے آئی ٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور ہیوسٹن میں کلب کرکٹ بھی کھیلتے ہیں۔

India vs Pakistan

lifestyle

Pakistani Flag

Huesten

Pakistani supporter