Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ کیلئے ویزہ نہ مل سکنے پر مومن ثاقب کا ’پلان بی‘

یوٹیوبر نے ویڈہی
شائع 14 اکتوبر 2023 04:21pm
تصویر: ایکسپریس تریبیون/ویب سائٹ
تصویر: ایکسپریس تریبیون/ویب سائٹ

’مارو مجھے مارو‘ سے شہرت پانے والے مون ثاقب پاک بھارت ٹاکرا اس بار گھر بیٹھ کے دیکھنے پر مجبور ہوگئے، یوٹیوبر نے بھارت کا ویزا نہ ملنے پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

مومن ثاقب کا کہنا ہے کہ وہ گھر پرہی بیٹھ کر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

پاکستانی یوٹیوبر کی جانب سے پاک بھارت ورلڈ کپ میچ میں شرکت کے لیے دو روز قبل بھارتی ویزے کی درخواست کی گئی تھی، جو کہ بھارت نے مسترد کر دی تھی۔

مومن ثاقب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرویڈیو پیغام میں کہا کہ ویزے کے اجراء کے لیے آخری لمحات تک انتظار کرنے کے باوجود بھی ویزہ نہ مل سکا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ چھ سالوں میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے کبھی کوئی میچ نہیں چھوڑا۔ اب تک دنیا بھر میں ہونے والے قومی ٹیم کے تمام میچز میں شرکت کی ہے، اور اگر انہیں ویزا مل جاتا تو وہ آج بھارت میں ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہوتے لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے درخواست کی کہ اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں، کھلاڑیوں پر تنقید کرنے سے گریز کریں اور کھیل سے لطف اندوز ہوں۔

انہوں نے مذکورہ ویڈیو پیغام کے کیپشن میں اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ شائقین سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’مجھے اسٹیڈیم سے اپنی ویڈیوز اور اسٹوریز میں ٹیگ کریں، میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے پرجوش ہوں‘۔

Viral Video

Momin Saqib

X Twitter

ICCCRICKETWORLDCUP23

Pakistan India match