Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رقم جمع ہوگئی لیکن پسندیدہ ہمسفر نہ ملا، خاتون نے خود سے ہی شادی کرلی

خاتون کی عمر 42 سال ہے
شائع 14 اکتوبر 2023 03:54pm
تصویر: اے بی اسٹوڈیو کریٹیوو
تصویر: اے بی اسٹوڈیو کریٹیوو

بہت سے لوگ زندگی کے نشیب وفراز کا مقابلہ کرنے کیلئے کسی ہمسفر کے خواہشمند ہوتے ہیں جبکہ کچھ شادی کے نام سے ہی بیزاری ظاہر کرتے ہیں لیکن ایک انوکھی قسم ایسے افراد کی بھی پائی جاتی ہے جو خود سے ہی شادی کرلیتے ہیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا شمار بھی ایسے افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پسند کا شخص نہ ملنے پربالآخر خود سے ہی شادی کرلی۔

فیلکسٹو کی رہائشی سارا ولکنسن نامی خاتون کی عمر 42 سال ہے، وہ کئی سال سے کسی اچھے ہمسفرکی تلاش میں تھیں لیکن گوہرنایاب نہ ملنے پر سارا نے خود سے ہی شادی کرلی۔

شادی کا شوق رکھنے والی خاتون اس مقصد کے کیے 20 سال سے رقم بھی جوڑ رہی تھیں تا کہ وہ ایک پرتعیش تقریب کا اہتمام کرسکیں۔

پیسے تو جمع ہوگئے لیکن دولہا نہ ملا، جس پر خاتون نے یہ رقم اسی مقصد کے لیے استعمال کی جس کیلئے وہ اتنے سال سے جمع کررہی تھیں۔

مزید پڑھیں

لڑکیوں کو شادی سے پہلے یہ چند باتیں ضرور بتائیں

گیارہ بچوں کی ماں نے 9 بچوں کے باپ سے پسند کی شادی کرلی

90 برس کی عمر میں 5ویں شادی کرنیوالے شخص کا نوجوانوں کو مشورہ

انہوں نے دھوم دھام سے اپنی شادی کی تقریب منعقد کرنے کی ٹھانی، مہمانوں کو بلایا اور خوب لذیذ کھانوں سے تواضع کی۔

سجاوٹ پر دل کھول کر رقج خرچ کرنے والی خاتون نے اپنے لیےشادی کی انگوٹھی بھی خریدی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں سارا کا کہنا تھا کہ یہ انکی زندگی کا خوبصورت ترین دن تھا جس میں وہ توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے شادی کی تمام رسومات کو ادا کیا گیا، اس لگژری شادی میں بلائے جانے والے مہمانوں پر 10ہزارپاؤنڈزخرچ کیے گئے۔

Wedding

wedding date

Sarah Wilkinson