Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

عابد باکسر کی گرفتاری و فرار ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

عابد باکسر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا
شائع 14 اکتوبر 2023 03:04pm

سابق انسپکٹرعابد باکسر کی گرفتاری اور فرار ہونے کے واقعے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت11 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سنگین دفعات کے تحت فیصل ٹاؤن تھانہ میں مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

متن کے مطابق عابد باکسر اشتہاریوں اور بھتہ خوروں کو پناہ دیتا ہے، اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا اور چھاپے کے دوران عابد باکسر اور مسلح گن مین مزاحمت کرتے رہے ۔

ایف آئی آر میں کہا کہ عابد باکسر کو گرفتار کیا گیا، تو ملزم نے کانسٹیبل سے سرکاری رائفل چھین لی، ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو منتشر کرنے کے لیے سرعام فائرنگ کی۔

علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے ہوئےعابد باکسر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا، جن میں حمید اللہ اور اسماعیل شامل ہیں۔

Punjab police