Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’مزہ آیا‘، بھائی نے پاک بھارت ٹاکرے پر بڑا سرپرائز دے دیا

علی ظفر نے مداحوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردکھایا
شائع 14 اکتوبر 2023 02:42pm
تصویر: علی ظفر/انسٹاگرام
تصویر: علی ظفر/انسٹاگرام

’بھائی‘ نے اپنا وعدہ پورا کردیکھایا، پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے کرکٹ شائقین کو بڑا سرپرائز دے دیا۔

پاک بھارت کے سنسنی خیز معرکے سے قبل گلوکار نے ورلڈ کپ کا خصوصی ترانہ جاری کرکے شائقین کرکٹ سے اپنا وعدہ پورا کردیا۔

گلوکار کے یوٹیوب چینل پر ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ’مزہ آیا‘ کرکٹ شائقین کیلئے جاری کیا گیا ہے، ترانے کا اعلان کرتے ہوئے گلوکارنے ترانے کی مختصر ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرشیئر کی ہے۔

علی ظفر کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیے گئے اس ترانے کو اب تک تھوڑی ہی دیر میں ہزاروں کی تعداد میں دیکھا جا چکا ہے، ترانے کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

اس گانے کو علی ظفر نے خود ہی ڈائریکٹ، کمپوز اورپروڈیوس کیا ہے جبکہ میوزک پروڈکشن علی مصطفیٰ نے کی ہے۔

مزید پڑھیں:

بھائی پھر حاضر: علی ظفر نے ورلڈ کپ کے جوشیلے ترانے کیلئے دھنیں مانگ لیں

یہ نہیں ہوسکتا! چاہت فتح کے گانے پر علی ظفر کا ردعمل

گلوکار علی ظفر اور اداکارہ عفت عمر کے ٹوئٹر پر لفظی وار

تاہم اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی ورلڈ کپ کا میچ احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میچ سے قبل علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ جاری کر کے پاکستانی کرکٹ شائقین کو مزید جوش دلادیا۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر شائقین کرکٹ کے ردعمل کے بعد ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

گلوکار نے پہلے ہی گانے کے ٹائٹل ’مزہ آیا‘ کے بارے میں بتا دیا تھا، ترانے کی دھن اُن کے ساتھی پروڈیوسر علی مصطفیٰ نے تیار کی، جنہوں نے اُن کے ترانے ’کھیل جمے گا‘ میں بھی کام کیا تھا۔

youtube

ali zafar

India vs Pakistan

world cup 2023

Official Song

ICCCRICKETWORLDCUP23