Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’رکھو جیت کی لگن‘ جواد احمد کاورلڈ کپ ترانہ جاری

انھوں نے اپنے ترانہ کی ویڈیو سوشل میڈیا ایکس کے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
شائع 14 اکتوبر 2023 12:57pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے اہم ورلڈ کپ ٹاکرے کے لیے جہان شائقین پرجوش ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں، گلوکارجواد احمد نے اس میچ سے قبل اپنا ترانہ جاری کیا ہے۔

جواد احمد نے سب سے پہلے اپنے گانے ’اللہ میرے دل کے اندر، میں مومن حق قلندر‘ سے شہرت حاصل کی تھی جو ان کی صوفی ازم سے محبت کا عکاس تھا۔

پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے ترانہ ’ رکھو جیت کی لگن’ جاری کرنے والے جواد احمد نے ویڈیو اپنےایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

ورلڈ کپ ترانے کے اس ترانے کو دلنواز علی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ موسیقی مشہورمیوزیشن ساحر علی بگا نے ترتیب دیا ہے۔

اس ترانے کے ذریعے جواد احمد نے ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کرتے ہوئے نیک خواہشات اور دعاؤں کے علاوہ کھلاڑیوں کو ہمت اورعزم کے ساتھ کھیلنے کا جوش دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انوشکا شرما پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے احمد آباد پہنچ گئیں

پاک بھارت میچ میں کس کا پلڑا بھاری رہے گا؟ اچھی خبرآگئی

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کےلیے ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں، بارش کے خدشات دور

جواد احمد کے اس ترانے کو اب تک 3 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اس ہائی وولٹیج میچ کے لیے دونوں ٹیمیں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

singer

India vs Pakistan

lifestyle

ICCCRICKETWORLDCUP23

World cup anthem

Jawad Ahmed