Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب واٹس ایپ پر اپنے موڈ اور جذبات بیان کرنا آسان ہوگیا

'میٹا' نے حال ہی میں واٹس ایپ کے لیے مصنوعی ذہانت کی فیچرز کا اعلان کیا ہے
شائع 14 اکتوبر 2023 11:54am
فوٹو فائل
فوٹو فائل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں روز بروز نئی نئی تبدیلیاں آتی جا رہی ہیں اورمصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی وجہ سے ایسا ہی کچھ میٹا صارفین کے لیے بھی ہو رہا ہے۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کو اسٹکرز کے ذریعے اپنے موجودہ موڈ اور جذبات کو دوسری پارٹی کے سامنے بہتر انداز میں ظاہر کرنے کے قابل بناتا ہے۔

لیکن بعض اوقات صحیح اسٹکر تلاش کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اگرچہ ایپ میں ”اسٹکر سرچ“ فنکشن تلاش کرنا آسان بنادیتا ہے۔ کمپنی اس مسئلے کے حل کے طور پر مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے۔

اسٹیکرز بنانے کے لئے مصنوعی ذہانت( AI)

فیس بک کی سرپرست کمپنی ’میٹا‘ نے حال ہی میں واٹس ایپ کے لیے مختلف مصنوعی ذہانت کی فیچرز کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئےآنے والے اے آئی فیچرز سے واٹس ایپ کےصارفین کوردلچسپ طریقے سے ایک دوسرے سے بات چیت کرنے میں مدد ملے گی،جس میں سے ایک فیچر’ اے آئی اسٹکرز’ ہے۔

یہ فنکشن فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا ورژن انسٹال کرنے والوں کے لئے دستیاب ہے لیکن جلد ہی یہ سب کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس نئے فیچر کے ساتھ صارفین کو اب اسٹکرز کی تلاش میں وقت صرف نہیں کرنا پڑے گا۔ جب آپ ”اسٹکر بنائیں“ کے بٹن پر کلک کرتے ہیں تو ، کچھ الفاظ درج کریں گے جو کہ سامنے موجود فیلڈ میں آپ کے موجودہ جذبات کا اظہار کرتے ہیں.

مزید پڑھیں:

صارفین کیلئے ایک اور خوشخبری، واٹس ایپ نے منفرد فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے انٹرنیٹ سنسر شپ سے نمٹنے کیلئے اہم فیچر متعارف کرا دیا

لاسٹ سین: واٹس ایپ میں زبردست پرائیویسی فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ آپ کے لکھے گئے الفاظ کو میٹا کی سروس کو استعمال کرتے ہوئے خود بخود اسٹکر تیارکردے گا جنہیں آپ اپنی گفتگو کے دوران دلچسپ کلمات کے ساتھ استعمال کر سکیں گے۔

ابھی تک واٹس ایپ پراے آئی اسٹکرز صرف انگریزی زبان ہی استعمال کرسکتے ہیں اس لئے آپ کو اسی زبان کا استعمال کرنا ہوگا۔

اگر آپ بھی واٹس ایپ پر اے آئی اسٹکرز بنانا چاہتے ہیں توان ہدایات پر عمل کریں:

1.سب سے پہلےاپنے اسمارٹ فون پر واٹس ایپ کھولیں کسی ایک چیٹ کو سیلیکٹ کریں۔

2.پھر اس میں موجود اسمائیلی آئیکون کو کلک کریں اس کے بعد اسٹیکر آئیکن پر۔

3.یہاں تک پہنچنے کے بعد وہ آپ سے اسے بنانے کے بارے میں پوچھے گا، اس پر کلک کریں۔

4.اب اسٹیکرز کے حوالے سے تفصیل لکھیں جو آپ کو بنانے ہیں۔

5.اس کے بعدیہ ایپ آپ کو4 اسٹکرز بناکر دے گی جن میں سے آپ اپنی پسند سے انتخاب کرسکتے ہیں۔

6.اگرآپ مطمئن ہیں توآپ کے اسٹکربھیجے جانے کے لیے تیار ہیں۔

صارفین اپنے واٹس ایپ فیورٹ میں اے آئی سے تیار کردہ اسٹکر بھی شامل کر سکیں گے تاکہ اسے بعد میں بھیج سکیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ اسٹکر نامناسب ہے تو آپ براہ راست میٹا کو رپورٹ کرنے کے قابل بھی ہوں گے۔

TECHNOLOGY

lifestyle

Artificial Intelligence (AI)

WhatsApp feature

stickers