Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انوشکا شرما پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے احمد آباد پہنچ گئیں

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا
شائع 14 اکتوبر 2023 10:28am
تصویر: ایکس
تصویر: ایکس

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کا سب سے اہم ٹاکرا آج ہورہاہے، پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ دیکھنے کے لیے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی احمد آباد پہنچ گئیں۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انوشکا شرما اپنے نصفِ بہتر ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کی حمایت کریں گی۔

توقع کی جارہی ہے کہ کئی اور اہم شخصیات بھی پاک بھارت میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گی۔

پاکستان اور بھارت ورلڈ کپ میں اب تک دو، دو میچ کھیل چکے ہیں اور دونوں ٹیمیں ابھی تک ایک بھی میچ نہیں ہاری ہیں۔

مزید پڑھیں:

ورلڈ کپ: کوشش ہوگی اچھی پرفارمنس دیں، نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے، بابر اعظم

ورلڈکپ کے ابتدائی 10 میچز میں کتنے ورلڈ ریکارڈ بنے؟

ورلڈ کپ 2023 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج- میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

روایتی حریفوں کے درمیان میچ دیکھنے کے لئے نہ صرف بھارت کے لاکھوں شائقین احمد آباد پہنچے ہیں، بلکہ بیرون ملک سے بھی مداح میچ دیکھنے بھارت آئے ہیں۔ ایسے میں بھارتی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی۔

احمد آباد میں محکمہ موسمیات کی ڈائریکٹر منورما موہنتی نے کہا کہ ماحول ابر آلود رہے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ گجرات میں اگلے پانچ دنوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ احمد آباد ضلع میں 14 اکتوبر کو الگ الگ مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

Pakistan Cricket Team

Anushka Sharma

India vs Pakistan

world cup 2023

Narendra Modi Stadium

Pakistan India match