Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کے افسران نے اغوا برائے تاوان کیلئے گینگ بنالیا

افسران نے ہری پور سے شہری کو اغوا کرلیا
شائع 14 اکتوبر 2023 08:39am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں کنٹریکٹ پر تعینات 5 افسران نے اغوا برائے تاوان کیلئے گینگ بنا لیا ہے۔

لاہور میں تعینات افسران نے ہری پور سے شہری کو اغوا کیا اور تاوان کے حصول کے لیے دو روز تک لاہور میں گھماتے رہے۔

پانچ رکنی گینگ میں انسپکڑ وقاص، فخر، عباس، مصدق، حمزہ شامل ہیں اور کانٹریک پرتعینات انسپکٹرز نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران نے شہری کو یرغمال بنا کر 3 کروڑ تاوان لینے کا انکشاف کیا ہے، جبکہ ملوث افسران کے خلاف کارروائی عمل میں نہ آسکی ہے۔

رپورٹ میں کہا کہ گروہ نے ماجد کو2 روزتک یرغمال بنایا،لاہور میں گھماتے رہاے، شہری ماجد کے مبینہ اغوا کی فوٹیج بھی سامنے آگئیں ہیں۔

FIA

Punjab police