Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ماہرہ خان کی شادی کی ایک اور تقریب، ویڈیو وائرل

تقریب میں فواد خان کی شرکت، عابدہ پروین نے کلام پیش کیا
شائع 14 اکتوبر 2023 12:19am

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی سے قبل ہونے والی ایک اور پروقار قوالی نائٹ کی ویڈیو شیئر کردی ۔

سوشل میڈیا پر رواں ماہ کے آغاز سے اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی تقریبات وائرل ہورہی ہیں، شادی کے مختلف تقریبات کی تصاویر وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر شیئر کی رہی ہیں ۔

شادی کی تصاویر کا سلسلہ یکم اکتوبر کی رات سے شروع ہوا جو تاحال جاری ہے اور اب اس میں ایک اور دلکش اضافہ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے شادی سے قبل ہونے والی قوالی نائٹ کی تقریب کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

قوالی نائٹ پروگرام میں میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین نے شرکت کی تھی، تقریب میں عابدہ پروین نے اپنے کلام ’ تو جھوم جھوم’ سے مہمانوں سمیت ماہرہ خان کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

مزید پڑھیے

یہ شادی کب ختم ہوگی؟ ماہرہ خان کی نئی تصاویر وائرل

ماہرہ خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیو دیکھیں

اس تقریب میں فواد خان، سرمد کھوسٹ، اذان سمیع خان، نینا کاشف، نبیل قریشی اور دیگر برادریوں کے نامور لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ماہرہ خان نے سی گرین اور دھندلے گولڈ سے دیدہ زیب لباس زیب تن کیا جبکہ سلیم کریم نے سیاہ رنگ کی شلوار قمیض پر کوٹ زیب تن کیا۔

mahira khan