پشاور: سابق گورنر شاہ فرمان کو پی ٹی آئی احتجاج میں آنا بھاری پڑگیا
پشاور پریس کلب کے باہر فلسطینیوں کے حق میں پی ٹی آئی نے مظاہرہ کیا، احتجاج میں شرکت کے لیے آنے والے سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کو کارکنوں نے گھیر لیا۔
شاہ فرمان اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پی ٹی آئی ورکرز نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ فرمان جب گورنر تھے کارکنوں کا حال نہیں پوچھا اور مشکل وقت میں بھی انھوں نے ورکرز کی خبر نہیں لی۔
سابق گورنر شاہ فرمان کارکنوں کو منانے کی کوشش کرتے رہے تاہم ناکامی پر احتجاج چھوڑ کر چلے گئے۔
اس حوالے سے نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ کارکنوں اور لیڈرز میں ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :
اسرائیل کا شمالی غزہ کے 11 لاکھ رہائشیوں کو 24 گھنٹے میں علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم
پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد فلسطینیوں کیلئے نکل آئے
امام کعبہ فلسطینیوں کیلئے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
انھوں نے کہا کہ شاہ فرمان اور کارکنوں کے مابین پیش آنے والا واقعہ کوئی انہونی بات نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.