Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

شہر قائد میں 24 گھنٹے میں ڈینگی کے 9 کیسز سامنے آگئے
شائع 13 اکتوبر 2023 07:06pm
کراچی میں ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ فوٹو ــ فائل
کراچی میں ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ فوٹو ــ فائل

کراچی میں ملیریا اور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، شہر قائد میں چوبیس گھنٹے میں ڈینگی کے 9 کیسز سامنے آگئے، سندھ میں اکتوبر کے دوران ڈینگی کیسز کی تعداد 182 ہوگئی۔

شہر قائد کے ضلع شرقی ، وسطی، ملیر اور کیماڑی میں ڈینگی کے 2، 2 مریض سامنے آگئے جبکہ کورنگی میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

سندھ میں اکتوبر کے دوران ڈینگی کیسز کی تعداد 182 ہوگئی ہے، کراچی میں 112، حیدرآباد 61، لاڑکانہ 5، میر پور خاص 2 اور شہید بینظیر آباد میں 2 کیسز سامنے آئے۔ جبکہ ملیریا کے کیسز کے حوالے سے کراچی میں 1231، حیدرآباد 228، میر پور خاص میں 48 لاڑکانہ 30، سکھر 25 جبکہ شہید بینظیر آباد میں 11 مریض سامنے آئے۔

رواں سال سندھ میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ رواں سال صوبے میں ملیریا سے دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صحت

dengue

Malaria

healthy lifestyle