Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کا گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکل پر بھی ٹریکر لگانے کا فیصلہ

شہر میں غیرقانونی مقیم افغانوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کومبنگ آپریشن کی بھی ہدایت
شائع 13 اکتوبر 2023 06:47pm

نگراں سندھ حکومت نے گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکل پر بھی ٹریکر لگانے کا فیصلہ کرلیا، شہر میں غیرقانونی مقیم افغانوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشن کی بھی ہدایت کردی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا۔

سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دی کہ اسپیشل برانچ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کے لیے کام کررہی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کومبنگ آپریشن کے لیے اقدامات کریں۔

اجلاس میں موٹرسائیکلوں میں بھی ٹریکر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ وزات صنعت و تجارت موٹرسائیکلوں اور کاروں میں ٹریکر لگانے کو لازمی قرار دے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند نے بریفنگ میں بتایا کہ موبائل فون چھیننے کی رپورٹر اتنی نہیں جتنی ہونی چاہیئے، کریک ڈاؤن شروع کررہے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ جنوری تا 12 اکتوبر 2023 تک اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف 887 انکاؤنٹر ہوئے،انکاؤنٹر میں 141 کرمنلز مارے گئے، 1051 زخمی اور 5976 پکڑے گئے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ پولیس کی کارکردگی پر برہم ہوگئے اور کہا کہ میں نے پولیس تھانوں کا دورہ کیا ہے، حالات بہت خراب ہیں، تھانوں میں تعینات پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہی نہیں ہوتے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایس ایچ او کے اغوا کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اس کیس پر پر کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

مزید پڑھیں

اسٹریٹ کرمنلز کی گرفتاریاں شروع، کراچی میں 5 روز کے دوران بڑی تبدیلی آئیگی، حارث نواز

پاکستان سے جانے والے افغان باشندوں نے جائیدادیں فروخت کرنا شروع کردیں

یکم نومبر کے بعد غیر قانونی تارکین وطن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، نگراں وزیرداخلہ

ادھر محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Afghan refugees

karachi

Caretaker CM Sindh

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

Illegal Afghan Residents

Maqbool Baqar

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

trackers on bikes

combing operation