Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان صوبے بغلان کی مسجد میں دھماکا، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، مقامی میڈیا
شائع 13 اکتوبر 2023 06:09pm

صوبہ بغلان میں واقع مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں مسجد میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بلخمری کے علاقے میں واقع زمان مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جمع تھے، دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کے خدشہ ہے۔

afghanistan

afghanistan blast