Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہڈیوں کو مضبوط کرنا ہے تو مصنوعی مشروبات کا کریں بائیکاٹ !

صحتمند جسامت کے لئے تازہ پھلوں کے مشروبات استعمال کرنا ذیادہ سود مند ہیں
شائع 13 اکتوبر 2023 06:28pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

اگرچہ ہڈیوں کی زیادہ تر نشوونما بچپن اور جوانی میں ہوتی ہے، لیکن ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ کی ہڈیوں کا نقصان تیس کی دہائی کے بعد شروع ہو۔

صحت مند ہڈیاں آپ کے دن بھر کے کھانے پینے پر منحصر ہوتی ہیں ہم کیا کھاتے ہیں کونسے مشروبات کا استعمال رکھتے ہیں کیونکہ خوراک ہڈیوں کو بہتر یا بدتر بنا سکتی ہے۔ کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

اس لیے کچھ غذائی اجزاء ایسے بھی ہوتے ہیں جوآپ کی ہڈیوں کو کمزور کرسکتے ہیں اور آپ کی ہڈیوں کو اسٹیوپروسس کے عمل سے دوچار کر سکتی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس حالت کا علاج ایسی غذاؤں اور مشروبات کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے جو جسم میں وٹامن ڈی کے جذب کو بڑھا سکتے ہیں اور ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

یہاں ہم آپ کو چند ایسے مشروبات کے فوائد بتاتے ہیں جو آپ کو اس مشکل سے نجات دلانے میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔

ہڈیوں کا شوربہ

ہڈیوں کا شوربہ آپ کے جوڑوں کے لئے بہت فائدے مند ہوتا ہے۔ کولاجن ایک پروٹین ہے جو جسم میں جلد، ہڈیوں، ٹینڈنز اور لیگامنٹس کو ساخت فراہم کرتا ہے۔ یہ جلد کی لچک کو بہتر کرتا ، قوت مدافعت بڑھاتا ہے کچھ الیکٹرولائٹس فراہم کرتا ہے.

پتوں والی سبزیوں کا جوس

پتوں والی سبزیوں میں قدرتی طور پراینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور معدنیات جیسے غزائی اجزاء وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں پتوں والی سبزیاں شامل کلئتے ہیں تو وہ قدرتی طور پر ہڈیوں کو مضبوط کرنے والے معدنیات جیسے کیلشیم کوآپ کے جسم میں منظم کر سکتا ہے جو وٹامن ڈی کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

مصنوعی مشروبات پینے کے شوقین یہ جان لیں!

آسانی سے وزن کم کرنے والے مشروبات

ڈپریشن سے بچنا ہے تو جنک فوڈ اور میٹھے مشروبات کو ’گُڈ بائے‘ کہہ دیں

دودھ اور کھجور کا شیک

دودھ اور کھجور سے تیار شیک آپ کے جسم میں کیلشیم اور میگنیشیم کی کمی کو پورا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔

سنگترے کا جوس (اورنج جوس)

سنگترے پھلوں میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل ہے لیکن بزرگ اور بچوں کو اگر اسکا جوس بھی پلایا جائے تو یہ انکے جسم میں وٹامن ڈی کو پورا کرنے کے لئے بہترین مشروب ہے۔ اورنج جوس کو وٹامن سی کا بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے جو کہ وٹامن ڈی کو آپ کے جسم میں جذب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

صحتمند جسامت کے لئے مصنوعی مشروبات کے بجائے تازہ پھلوں کے مشروبات استعمال کرنا ذیادہ سود مند ہے۔

health tips

lifestyle

fruits

vegetables

healthy drinks

Strong bones

Osteoporosis