Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: انٹر سائنس اور آرٹس ریگولر کے نتائج کا اعلان

سائنس پری انجینئرنگ گروپ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 49.27 فیصد رہا
شائع 13 اکتوبر 2023 05:49pm
کراچی: انٹر سائنس اور آرٹس ریگولر کے نتائج کا اعلان۔ فوٹو ــ فائل
کراچی: انٹر سائنس اور آرٹس ریگولر کے نتائج کا اعلان۔ فوٹو ــ فائل

انٹر بورڈ کراچی نے سائنس گروپ اور آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

انٹر بورڈ کراچی کے مطابق پری میڈیکل میں27 ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور26 ہزار 412 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ جبکہ 13 ہزار 832 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 52.37 فیصد رہا۔

سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں ڈی ایچ اے سی ایس ایس ڈگری کالج کی طالبہ یسریٰ اعجاز بنت اعجاز الرحمن رول نمبر 660622 نے 1100 میں سے 995 نمبرز A-1 گریڈ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

میٹروپولس انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلز کی طالبہ قرۃ العین بنت سید محمود عباس جعفری رول نمبر 614632 نے 993 نمبرز A-1گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

بحریہ کالج کارساز کی طالبہ افشاں بنت اسلم پرویز رول نمبر 626641 نے 992 نمبرز A-1گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری میڈیکل کے امتحانات میں 1510 امیدوار اے ون گریڈ، 3428 امیدوار اے گریڈ، 4469 امیدوار بی گریڈ، 3276 امیدوار سی گریڈ، 1072امیدوار ڈی گریڈ، 46امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

پری انجینئرنگ

پری انجینئرنگ میں 25 ہزار308 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 24 ہزار 827 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

پری انجینئرنگ میں 12 ہزار 233 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 49.27 فیصد رہا۔

پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کے طالبعلم محمد عبداللہ خان ولد محمد مسرور خان رول نمبر 803862 نے ٹوٹل 1100 میں سے 1017 نمبرز A-1گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم عباد الرحمن ولد عامر اعجاز رول نمبر 794300 نے 1003 نمبرز A-1گریڈ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

بی اے ایم ایم، پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ فاطمہ بنت محمد صلاح الدین مرزا رول نمبر 814413 نے 1002نمبرز A-1گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس ریگولر گروپ

آرٹس ریگولر گروپ میں 14 ہزار 460 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 13 ہزار 900 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

آرٹس گروپ میں 4 ہزار 491 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب32.31 فیصد رہا۔

آرٹس ریگولر گروپ میں ڈی ایچ اے سی ایس ایس کالج فار ویمن (انٹرمیڈیٹ) کی طالبہ ہدیٰ بنت محمد سلیم رول نمبر 356876 نے 1100 میں سے 958 نمبرز A-1 گریڈ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کے ایم اے گرلز ڈگری کالج کی طالبہ عائشہ بنت محمد بلال گاڈت رول نمبر 351840 نے 922 نمبرز A-1 گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔

اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ حمناکاشف بنت کاشف احمد رول نمبر 355454 نے 921 نمبرز A-1 گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Higher Education Commission

تعلیم

Board of Intermediate Education Karachi