Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بائیکاٹ مکڈونلڈز‘ ، فلسطینی بچے بھوکے لیکن اسرائیلی فوج کیلئے مفت کھانا

فلسطینی بچوں کی حالت زار سوشل میڈیا پر اجاگر کرنے پر مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 05:37pm
اسکرین گریب: میک ڈونلڈزاسرائیل
اسکرین گریب: میک ڈونلڈزاسرائیل

** اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی سرخیوں کا موضوع بنی ہوئی ہے سوشل میڈیا صارفین بھی اس حوالے سے اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کررہے ہیں ۔**

اسی دوران معروف ملٹی نیشنل فاسٹ فوڈ چین کی جانب سے اسرائیلی فوج کے لیے مفت کھانے کی فراہمی نے مظلوم فسلطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے والوں کو شدید مایوس کیا ہے۔

اس اقدام کے خلاف دنیا بھر میں ’بائیکاٹ مکڈونلڈ‘ کا ٹرینڈ مقبول ہورہا ہے۔

فوڈچین نے اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا بھیجنے کا اعلان اپنے آفیشل اسرائیلی برانچ انسٹاگرام ہینڈل پر تصاویر کے ساتھ کیا۔

مکڈونلڈزاسرائیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے پانچ شاخیں کھولی ہیں جو ’صرف سیکیورٹی اور ریسکیو فورسز کو امداد اور عطیات سے متعلق ہیں، ہر روز ہم تقریباً 4 ہزار میلزعطیہ کریں گے‘۔

مسلم دنیا کی جانب سے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو اس مشکل وقت میں خوراک کے بغیر ایسے ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں اس معروف کمپنی کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ایکس پر ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’فلسطینیوں کے پاس کھانا نہیں ہے اور وہ صرف آئی ڈی ایف کو مفت کھانا دے رہے ہیں‘۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مکمل ناکہ بندی کے بعد غزہ کی پٹی میں اہم رسد خطرناک حد تک کم ہو رہی ہے۔

اسرائیل نے پیر کے روز غزہ کا مکمل محاصرہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ساحلی علاقے میں خوراک، ایندھن اور پانی کو روکتے ہوئے تمام کراسنگ پوائنٹس بند کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ مکڈونلڈز اسرائیل لائسنس کے تحت ایک اسرائیلی کمپنی کی ملکیت ہے۔

israeli air strikes

mcdonalds

Hamas Israel attack 2023

ISRAEL PALESTINE TIMELINE