Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینسر کی تشخیص کے بعد بچوں نے بھرپور ساتھ نبھایا، اداکارہ فرح نادر

اداکارہ فرح نادر کے اپنی مہلک بیماری سے متعلق انکشافات
شائع 13 اکتوبر 2023 04:01pm

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ فرح نادر نے اپنی مہلک بیماری کے بارے میں دل دہلا دینے والے انکشفات کیے۔

اداکارہ نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ ایک مارننگ شو میں شرکت کی اور خود کو لاحق ہونے والے گردے کے تیسرے درجے کے کینسر اوراس دوران پیش آنے والے مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ، ’میرے بچوں نے مجھے بتایا کہ مجھےگردے کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے‘۔

اداکارہ کی صاحبزادی نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے جب ماما کا سٹی اسکین کروایا تو ہمیں اس بارے میں معلوم ہوا‘۔

مزید پڑھیں:

کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹادیا گیا

یہ شادی کب ختم ہوگی؟ ماہرہ خان کی نئی تصاویر وائرل

مردوں کو نہ رونے کا مشورہ دینے والے خلیل الرحمان خود بھی رو چکے ہیں

اداکارہ کے مطابق ان کے بچوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دیا تھا۔

فرح نادرنے مزید بتایا کہ چونکہ ان کے چھوٹے بیٹے لاہور کرکٹ مقابلے کیلئے جارہے تھے، اس لیے انہوں نے بیٹے سے بیماری پوشیدہ رکھی تھی۔

اداکارہ کی صاحبزادی نے بتایا کہ ’آٹھ گھنٹوں پر مشتمل اس سرجری نے ہمارے دل دہلا دیے تھے، ہر گھنٹہ سالوں کے برابر لگ رہا تھا، اندرہی اندر ڈر بھی تھا کہ پتہ نہیں کیا ہونے والا ہے‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ فرح نادر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں، انہوں نے اب تک کئی ڈراموں میں مختلف کردار ادا کیے ہیں۔

Cancer

Pakistani Actress

lifestyle

morning show

farah nadir