Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

شاہراہ فیصل پر مٹر گشت کرنے والا شیر ضبط کرنے کا حکم، مالک پر جرمانہ عائد

عدالتی حکم پر شیر کراچی چڑیا میں ہے
شائع 13 اکتوبر 2023 03:49pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

عدالت نے شاہراہ فیصل پر شیر کے گشت کیس میں شیر کے مالک شمس الحق پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی مشہور شاہراہ شارع فیصل پر 29 اگست کو شیر مٹر گشت کرتا دکھائی، اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتی ہی شیر کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

شیر کے مالک شمس الحق نے مؤقف پیش کیا کہ دوسری جگہ منتقلی کےدوران شیرشاہراہ فیصل پر نکل آیا تھا، تاہم محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، اور شیر کے مالک سمیت 5 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں شاہراہ فیصل پر شیر کی گشت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے شیر کے مالک شمس الحق پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، اور شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: شارع فیصل پر مٹرگشت کرنیوالے شیر کی مالک سے ملاقات

واضح رہے کہ عدالتی حکم پر شیر کراچی چڑیا میں ہے۔ مالک سے بچھڑنے کے غم میں شیر نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اسی وجہ سے دو دن سے بھوکے شیر کو کھانا کھلانے کے لیے مالک چڑیا گھر بلایا گیا۔

چڑیا گھرکی انتظامیہ نے خالی پنجرے کی صفائی کروا کر شیر کو شفٹ کروایا، شیر کے گلے سے پٹا نکالا گیا تو شیر مالک سے لپٹ گیا اور خوب پیار کیا، مالک کو ویڈیو میں شیر کے ساتھ کھیلتا دیکھا جا سکتا ہے۔

انتظامیہ نے شیر کے مالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی دیکھ بھال کیلئے روانہ اس کے پاس آیا کریں۔

loin on sharah e faisal