Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختون خوا میں 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ

تمام کالجز کو ایسوسی ایٹ ڈگری کورسز میں داخلے بند کرنے کی ہدایت
شائع 13 اکتوبر 2023 03:02pm
فوٹو:فایل
فوٹو:فایل

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری کالجز میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم کرکے چار سالہ بی ایس کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختون خوا کے تمام سرکاری کالجز میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم کر کی انتظامیہ کو ایسوسی ایٹ ڈگری کورسز میں داخلے بند کرنے اور رواں سال صرف بی ایس میں داخلے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلے میں جنرل اینڈ کامرس کالجز کو بی ایس پروگرامز میں شامل کیا گیا ہے۔

چند سال قبل تمام کالجزمیں بی اے ختم کرنے پر بی ایس کے ساتھ ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، کالجزمیں فیکلٹی، انفراسٹرکچر اور لیبارٹریز وغیرہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے اس فیصلے میں دو مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس میں نئے تعلیمی سال پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے بی ایس کلاسز میں داخلے شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں پہلے سے داخل طلبہ ڈگریوں کی تکمیل تک اپنی تعلیم جاری رکھیں گے، اور تمام ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز پیش کرنے والے کالجزکے پرنسپل اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے موجودہ سیشن سے بی ایس پروگرامز کھولنے کی منظوری کے لئے رجوع کریں گے۔

KPK EDUCATION