Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’نکاح کے دوسرے روز علم ہوا یہ شوہر کی تیسری شادی تھی‘

تلخ حقائق سے پردہ اٹھانے والی مائرہ خان کے نجی زندگی سے متعلق حیران کُن انکشافات
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 04:10pm
تصویر: مائرہ خان/انسٹاگرام
تصویر: مائرہ خان/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسڑی کی سینئر اداکارہ مائرہ خان نے نجی زندگی کے حقائق سے پردہ اٹھا کر صارفین کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے ایک ویب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے تلخ پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

ادکارہ نے اپنے ماضی کی تکلیف دہ یادوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے والد میری والدہ پر بہت ظلم کرتے تھے، میں 15 سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ساتھ گھرسے بھاگ گئی تھی‘۔

اداکارہ نے والد کے پرتشدد رویے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اس رات ہمارے پاس صرف 30 ہزار روپے تھے، ہم چلے گئے اور آج تک مڑ کے نہیں دیکھا‘۔

مزید پڑھیں:

’یہ مکافاتِ عمل ہے‘

یہ شادی کب ختم ہوگی؟ ماہرہ خان کی نئی تصاویر وائرل

مردوں کو نہ رونے کا مشورہ دینے والے خلیل الرحمان خود بھی رو چکے ہیں

اداکارہ کے مطابق پہلے وہ اپنی والدہ کے ساتھ لاہور گئیں اور پھر واپس کراچی آکر اپنی کزن کے ساتھ رہنے لگیں۔

اداکارہ نے اسی شو کے دوران اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بھی کئی انکشافات کیے، انہوں نےبتایا کہ ’ایک برتھ ڈے پارٹی میں میری ملاقات میرے شوہر سے ہوئی، دو ہفتوں میں ہماری شادی ہوگئی، میں اس وقت 15 سال کی تھی جبکہ میرے شوہر اس وقت 20 سال کے تھے‘۔

اداکارہ نے ازدواجی زندگی کی ناکامی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ میرے شوہر کی تیسری شادی تھی، مجھے نکاح کے دوسرے دن اس بارے میں پتہ چلا‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ پھر بھی اپنے شوہر کے ساتھ 8 سال تک رہیں، ازدواجی جھگڑوں سے تنگ آکر اداکارہ نے ان سے طلاق لے لی۔

بعد ازاں اداکارہ نے یہ انکشاف کیا کہ ان کے سابقہ شوہر کراس فائرنگ میں مارے گئے تھے۔

مائرہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں،اداکاری کے علاوہ انہوں نے ماڈلنگ بھی کی ہے۔

Interview

Pakistani Actress

Divorce

lifestyle

Maira Khan