Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور، منچلوں نے بی آر ٹی بسوں کے 100 سے زائد شیشے توڑ ڈالے

کیمروں کی عدم موجودگی ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی
شائع 13 اکتوبر 2023 12:57pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پشاور بی آر ٹی بسوں کے شیشوں کو توڑنا منچلوں کا کھیل بن گیا، چند ماہ میں 100 سے زائد شیشے توڑ ڈالے لیکن کیمروں کی عدم موجودگی ملزمان کی شناخت میں رکاوٹ بن گئی۔

بی آر ٹی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں میں 100 سے زائد بسوں کے شیشوں کو توڑ دیا گیا ہے،جس میں اکثر بچے ملوث ہوتے ہیں۔

ملزمان کی عدم گرفتاری میں شناخت سمیت کئی مسائل شامل ہیں۔

شہری بھی بی آر ٹی بسوں پر پتھراؤ پر نالاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی ہماری ہیں اور شیشے توڑنے سے قوم کا ہی نقصان ہورہا ہے۔

بی آرٹی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ آئندہ نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا

BRT Peshawar