Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پہلے سے زیادہ مضبوط اور فِٹ ہوں‘ جیل سے عمران خان کا بیان انٹرنیشنل میڈیا پر توجہ کا مرکز

چیئرمین پی ٹی آئی پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 11:45am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے کہیں زیادہ ’مضبوط اور فٹ ’ ہیں۔ سوشل میڈیا پرجاری یہ بیان بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور سے شائع کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کا یہ بیان ان کی فیملی کی جانب سے پوسٹ کیا گیا۔

عمران خان کو اگست 2023 میں توشہ خانہ کیس میں بدعنوانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے تین سال قید اور جُرمانے کی کی سزا سنائی گئی تھی جس کے تحت وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار پائے تھے۔ بعد ازاں ضمانت پررہائی کیے بعد سائفر کیس میں ان کی گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔

جیل جانے کے بعد پہلے بیان میں انہوں نے کہا کہ ، ’ٌآج کے عمران خان اور 5 اگست کو جیل میں بند عمران خان کے درمیان دن رات کا فرق ہے۔ آج میں روحانی، ذہنی اور جسمانی طور پر پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور فٹ ہوں‘۔

عمران خان نے فالوورز کو بتایا کہ حالات کے ساتھ اچھی طرح سے ایڈجسٹ کرچکے ہیں اور اپنا زیادہ وقت قرآن پڑھنے میں گزارتے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹائےجانے کے بعد سے مختلف مقدمات میں الجھےچیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ سب انہیں الیکشن لڑنے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے۔

مزید پڑھیں

سائفرکیس: فردجرم عائد کرنے کی کارروائی میں کوئی رعایت نہ دینے کا عدالتی اعلان

سائفر کیس کی کھلی سماعت سے دیگر ممالک سے تعلق خراب ہوسکتے ہیں، ایف آئی اے کا خدشہ

پی ٹی آئی نے عمران خان کیلئے برطانوی وکیل سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی، فیصلہ تبدیل

عمران خان کو9 مئی کو گرفتار کیا گیا تھاجس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے اور فوج پر سیاست میں مبینہ طور پر مداخلت کا الزام عائد کیا گیا۔

جواب میں اسٹیبلشمنٹ نے ایک سخت کریک ڈاؤن کیا جس میں ہزاروں حامیوں کو گرفتار کیا گیا، پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت بہت سے لوگ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔

سرکاری دستاویزات (سائفر) لیک کرنے کے الزام میں نئی گرفتاری میں زیرحراست عمران خان پر17 اکتوبر کو باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور انہیں اس جرم میں 14 سال تک قید میں رکھا جا سکتا ہے۔

عمران خان کے بنیادی حریف اور تین باروزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی آئندہ ہفتے 21 اکتوبرکو شیڈول ہے،جو اپنی 4 سالہ جلا وطنی خاتمہ کرتے ہوئے انتخابات میں اپنی پارٹی کی قیادت کریں گے۔

جیل سے عمران خان نے اپنے حامیوں کو ’مت نہ ہاریں‘ کا پیغام بھی دیا۔

انہوں نے ’پیشگوئی‘ کی کہ ، ’جس دن بھی الیکشن ہوا،پاکستانی عوام کروڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کو ووٹ ڈال کر لندن پلان والوں کو شکست دیں گے۔ یہ لوگ جتنی مرضی دھاندلی کرلیں، انکا مقدر صرف اور صرف شکست ہے‘۔

imran khan

Imran Khan cases

imran khan arrested

IMRAN KHAN IN JAIL