Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یہ مکافاتِ عمل ہے‘

جنید صفدر کی طلاق کے بعد تبصروں کا طوفان اُمڈ آیا، صارفین نے جنید کی پوسٹ پر سوال اٹھادیے
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 12:11pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی چیف ایگزیکٹو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی طلاق اس وقت سوشل میڈیا کا سب سے ’ہاٹ ٹاپک‘ ہے۔

کئی روز سے سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے مابین طلاق ہوگئی ہے، ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ جنید صفدرنے گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوری میں طلاق کی تصدیق سے کیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے محمد جنید صفدر کی شادی فیملی کے دیرینہ رفیق اور قومی احتساب بیورو(نیب) کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن کی صاحبزادی عائشہ سے دسمبر 2021 میں ہوئی تھی۔

گو جنید صفدرنے تصدیقی پوسٹ میں سابقہ اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ درخواست بھی کی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس حوالے سے بھرپور ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ کسی نے طنزیہ تو کسی نے فکاہیہ پیغامات پوسٹ کیے۔

ایک صارف نے کہا کہ ’اب مجھے احساس ہوا کہ وہ اپنی شادی کے دن صرف اداس گیت ہی کیوں گا رہے تھے‘۔

ایک صارف طنزیہ پوسٹ میں کہا کہ ’جنید صفدر کی طلاق مکمل طور پر نجی معاملہ ہے، لیکن عمران خان کی بیویاں اور بہنیں عوامی ملکیت ہیں اور ان کے ذاتی معاملے کو میڈیا میں گھسیٹا جانا چاہیے‘۔

ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ ’کیا آپ کے خاندان نے کبھی دوسروں کی پرائیویسی کا احترام کیا ہے، کس طرح آپ کی والدہ نے ہمیشہ عمران خان، ان کی بیوی اور بچوں پر ذاتی حملے کیے ہیں‘۔

جنید صفدر کو شادی ختم ہونے پر گلوکاری میں کیریئر بنانے کا ’مفت مشورہ‘ دیا بھی دیا گیا۔

ایک صارف نے جیند کی والدہ مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا، ’اب جب آپ کی شادی اور آپ کی طلاق کی باتیں سرخیوں میں ہیں تو آپ پرائویسی کی درخواست کر رہے ہیں۔ اپنی والدہ سے پوچھیں کہ کیا وہ جانتی ہے کہ پرائویسی کا کیا مطلب ہے، یہ مکافات عمل ہے‘۔

مزید پڑھیں:

عاطف اسلم کا خصوصی مداح کے ساتھ دل کو چھو لینے والا لمحہ وائرل

یہ شادی کب ختم ہوگی؟ ماہرہ خان کی نئی تصاویر وائرل

اداکار مومن ثاقب نے بھارتی ویزے کی درخواست دے دی

ایک صارف نے جنید کی شادی میں مریم نواز کے بہترین ڈیزائن ڈریسزکو نشانے پررکھتے ہوئے کہا کہ ’توجہ حاصل کرنے کیلئے دلہن جیسا لباس بھی پہن لیا تھا‘۔

ایک صارف نے لگے ہاتھوں نجم سیٹھی کو بھی معاملے میں گھسیٹتے ہوئے کہا کہ، ’مجھے یاد ہے کہ آپ نے بشریٰ بی بی کے ساتھ عمران خان کی ممکنہ طلاق کے بارے میں ایک درجن بار گپ شپ کی تھی، آپ کا اب کیا کہنا ہے؟‘۔

مریم صفدر اور کیپٹن (ر) دو بیٹیوں اور ایک بیٹی کے والدین ہیں، اس سے قبل ان کی بڑی صاحبزادی مہرالنسا صفدر کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔

جنید صفدر اورعائشہ سیف 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

بعد ازاں اس شادی کی شاہانہ تقریبات کا دسمبر میں پاکستان میں بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

Maryam Nawaz

Instagram

Divorce

Junaid safdar

lifestyle

Social media reaction

X Twitter

Aisha Saif