Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سلاد کے پتوں کو ترو تازہ رکھنے کا آسان ترین طریقہ

یہ طریقہ سلاد کے پتوں کو ایک ماہ تک ترو تازہ رکھ سکتا ہے
شائع 13 اکتوبر 2023 04:04pm
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ

اکثرو بیشتر کچن میں موجود سبزیاں یا تو خراب ہوجاتی ہیں یا رنگ میں پھیکی پڑ جاتی ہیں، رنگ پھیکا پڑنا ان کے ذائقے کوبھی بد مزہ بنا دیتا ہے۔

انہی سبزیوں میں موجود سلاد کے پتے پرانے ہونے پرتیزی سے اپنی تازگی کھو دیتے ہیں۔

سلاد کے پتے چونکہ قمیت میں قدرے مہنگے ہوتے ہیں، اس لیے ان کا خراب ہونا اکثر خواتین کیلئے مایوس کن ہوتا ہے۔

غذائیت سے بھرپریہ سلاد کے پتے برگر، سلاد اور سینڈوچ کو ایک منفرد ذائقہ بخشتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کچن کے بن بلائے مہمان ’لال بیگ‘ سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں

خواتین وقت کی بچت کیلئے یہ ٹوٹکے آزمائیں

ابلے ہوئے انڈوں کے چھلکے الگ کرنا بہت آسان

انہیں خراب ہونے سے بچانے کیلئے ذیل میں بتائے گئے ٹوٹکے کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں، ان طریقوں سے خواتین ایک ماہ تک انہیں محفوظ کرسکتی ہیں۔

ایک عدد جار میں سلاد کے کچھ پتے ڈال کر اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں، پھر اس جار کو ڈھکن کی مدد سے ٹائٹ بند کرکے جار کو فریج میں رکھ دیں۔

ایک دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک جار میں ان سلاد کے پتوں کو ڈال کر، اس میں تھوڑا پانی ڈالیں اور ٹشو کو جار کے اوپر بچھا کر ڈھکن سے جار کو بند کردیں۔

یہ دونوں طریقے نہ صرف سلاد کے پتوں کو ترو تازہ رکھیں گے بلکہ ان کا ذائقہ بھی برقرار رکھیں گے۔

Women

Salad

kitchen

kitchen hacks

tips

Lettuce

Fresh