Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس کس شعبے کو پہلے دی جائے، خصوصی کمیٹی نے میرٹ آرڈر مانگ لیا

انرگیس پاکستان میں 750 ایم ایم سی ایف ڈی کا ایل این جی ٹرمینل لگائے گی
شائع 13 اکتوبر 2023 10:17am
اسلام آباد کے مضافات میں ایک مارکیٹ میں مزدور ٹرک سے گیس سلنڈر اتار رہے ہیں۔ تصویر: اے ایف پی / فاروق نعیم
اسلام آباد کے مضافات میں ایک مارکیٹ میں مزدور ٹرک سے گیس سلنڈر اتار رہے ہیں۔ تصویر: اے ایف پی / فاروق نعیم

سرمایہ کاری کی سہولت سے متعلق خصوصی کونسل ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پیٹرول ڈویژن کو حکم دیا ہے کہ وہ گیس کی فراہمی پر ’میرٹ آرڈر‘ تیار کرے جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ صنعت، کھاد، بجلی کی پیداوار، کمرشل اور گھریلو صارفین میں سے کس شعبے کو گیس ترجیحی بنیادوں پر ملے گی۔

سیکریٹری پیٹرولیم کے قریبی ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ میرٹ آرڈر تیار ہونے کے بعد نگراں وزیر خزانہ اس کا جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ میرٹ آرڈر سے تعین کیا جاتا ہے کہ کون سے شعبے کو پہلے توانائی فراہم کی جائے گی اور کس شعبے کو ترجیحی فہرست میں نیچے رکھا جائے گا۔

خزانہ، صنعت و پیداوار اور توانائی کے نگران وزرا اور متعلقہ سیکریٹری مل کر توانائی کی قیمتوں اور فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کریں گے جس میں گیس کے ٹیرف کے معاملات بھی مد نظر رکھے جائیں گے۔ اس کے بعد یہ معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں

ہمارے پاس گیس نہیں ہے، میں خود اپنے علاقے میں لکڑی جلاتا ہوں: سینیٹر سرفراز بگٹی

غریب شہری کے گھر 5 لاکھ کے قریب گیس کا بل آگیا

پشاور کے شہری نے بیٹری کی مدد سے چلنے والا چولہا ایجاد کردیا

ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بتایا گیا کہ انرگیس پاکستان میں 750 ایم ایم سی ایف ڈی کا ایل این جی ٹرمینل قائم کرنا چاہتی ہے جس کے لیے کمپنی نے کچھ مراعات مانگی ہیں۔

ایگزیکٹو کمیٹی کو بتایا کہ آر ایل این جی یعنی درآمدی گیس جب گھریلو صارفین کو فراہم کی جاتی ہے تو اس کی لاگت کا فرق وصول کرنے کےلیے اب تک قیمت کا کوئی میکنزم نہیں بنایا گیا جس کے نتیجے میں پچھلے سال میں اس مد میں 250 ارب روپے کے بقایا جات جمع ہو گئے جب اس مرتبہ 210 ارب روپے کا خرچ متوقع ہے۔

natural gas

gas prices

Gas

Sui Southern Gas Company