Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکار مومن ثاقب نے بھارتی ویزے کی درخواست دے دی

انتظار ہی رہا کہ بھارتی ویزا پالیسی آئے، اداکار
شائع 12 اکتوبر 2023 10:32pm

کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت کرنے والے پاکستانی اداکار مومن ثاقب نے بھارتی ویزے کی درخواست دے دی ۔

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نہ ختم ہونے والے انتظار کے بعد انہوں نے بلآخر بھارتی ویزے کی درخواست دے دی ہے ۔

ویڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ ایک بچہ جب چھوٹا ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ بڑا ہو کر ڈاکٹر بنوں گا انجینئر بنوں گا لیکن میں کہتا تھا کہ میں ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کا کوئی بھی میچ مس نہیں کروں گا اور کبھی کیا بھی نہیں لیکن انتظار ہی رہا کہ ویزا پالیسی آئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ویزا پالیسی میں تاخیر کی وجہ سے آج میں نے نارمل ویزا کی درخواست دے دی ہے ۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی یوٹیوبر ڈکی بھائی اور مومن ثاقب نے ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ویزا کی درخواست دی لیکن وہ درخواست مسترد ہوگئی ۔

بعدازاں مومن ثاقب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پروضاحت جاری کی کہ یہ خبر چل رہی ہے کہ میرا انڈیا کا ویزا مسترد ہوگیا ہے۔ میں اس بات کی وضاحت کر دوں کہ میں نے اُس کے لیے ابھی ایپلائی ہی نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس موقع پر فیکٹ چیکنگ اور خبر کی تصدیق کی اہمیت پر بات کرنا چاہوں گا کے کوئی بھی خبر پھیلانے سے پہلے اُس کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق کر لیں۔

Momin Saqib