Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ شادی کب ختم ہوگی؟ ماہرہ خان کی نئی تصاویر وائرل

شادی کی تصاویر کا سلسلہ یکم اکتوبر کی رات سے شروع ہوا جو تاحال جاری
شائع 12 اکتوبر 2023 10:11pm

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی سے قبل ہونے والی ایک اور پروقار تقریب کی تصاویر جاری کردیں۔

سوشل میڈیا پر رواں ماہ کے آغاز سے اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی تقریبات وائرل ہورہی ہیں، شادی کے مختلف تقریبات کی تصاویر وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر شیئر کی رہی ہیں ۔

شادی کی تصاویر کا سلسلہ یکم اکتوبر کی رات سے شروع ہوا جو تاحال جاری ہے اور اب اس میں ایک اور دلکش اضافہ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے شادی سے قبل 30 ستمبر کو ہونے والی ایک تقریب کی جھلکیاں بھی جاری کردی ہیں۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر چار نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ دلکش پیلے رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصاویر ان کی شادی میں ہونے والی مایوں کے تقریب میں لی گئی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان نے ساڑھی کی مناسبت سے میچنگ کانچ کی زرد رنگ چوڑیاں بھی پہن رکھی ہیں جبکہ اس تقریب میں ان کے ہاتھوں میں سادہ لیکن خوبصورت مہندی لگی نظر آرہی ہے ۔

ایک طرف جہاں ماہرہ کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں وہیں سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سادگی سے ہونے والی شادی اب طویل ہوتی جارہی ہے ۔