Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاطف اسلم کا خصوصی مداح کے ساتھ دل کو چھو لینے والا لمحہ وائرل

عاطف اسلم ان دنوں شمالی امریکہ کے دورے پر ہیں
شائع 12 اکتوبر 2023 09:07pm

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نہ صرف ایک مشہور فنکار ہیں بلکہ وہ مہربان طبیعت کے مالک بھی ہیں۔

پاپ اسٹار عاطف اسلم نے حال ہی میں ڈاؤن سنڈروم کی شکار ایک خصوصی مداح کے ساتھ ملاقات کی جو واقعی ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ تھا ۔

عاطف اسلم ان دنوں شمالی امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں ایک لائیو پرفارمنس کے بعد عاطف اسلم خصوصی مداح کو گرمجوشی سے گلے لگاتے ہیں ۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم اپنے ننھے مداح سے اس کا پسندیدہ گانا گنگنا کر سنانے کو کہا تو اس بچے نے اللّٰہ کے ننانوے نام پڑھنا شروع کر دیے جیسے ہی بچہ بیچ میں نام بھولا تو گلوکار نے اس کے ساتھ مل کر اللّٰہ کے نام پڑھنا شروع کر دیے۔

اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور عاطف اسلم اور ان کے ننھے مداح کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

Atif Aslam