Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ سیف کے درمیان طلاق ہوگئی

جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کردی
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 10:11am

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اوراہلیہ عائشہ کے درمیان طلاق ہوگئی۔

جنید صفدر اورعائشہ سیف 2021 میں لندن کے لینزبرا ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

بعد ازاں اس شادی کی شاہانہ تقریبات کا دسمبر میں پاکستان میں بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اطلاعات کے بع جنید صفدر نے انسٹاگرام اسٹوری میں خبر کی تصدیق کی۔

جنید صفدر نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں‘۔

مزید پڑھیں

جنید صفدر کی شادی کا جوڑا کس نے ڈیزائن کیا؟

جنید صفدر کی ’نانا‘ کیلئے پڑھے گئے کلام کی ویڈیو وائرل

جنید صفدر کس پاکستانی اداکارہ کے دل کی دھڑکن بن گئے؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون مل سکے گا انشاءاللہ، اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہوں گا‘۔ انہوں نے ائشہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Maryam Nawaz

Divorce

Junaid safdar

Aisha Saif