Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس چھ سال بعد بلند ترین سطح پر بند

انڈیکس کی نو جولائی 2017 کے بعد یہ بند ترین سطح ہے
شائع 12 اکتوبر 2023 06:58pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جمعرات کے روز بھی جاری رہا اور 100 انڈیکس میں کاروباری اوقات کے دوران 279 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 48772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو گذشتہ چھ سال کے بعد بلند سطح ہے۔

عارف حبیب سیکورٹیز کے مطابق انڈیکس کی نو جولائی 2017 کے بعد یہ بند ترین سطح ہے جب انڈیکس 49000 پوائنٹس کی سطح سے اوپر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں

روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا

فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوکر پھر 2 لاکھ سے نیچے آگیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مسلسل تیسری بار سستا

اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کئی دنوں سے تیزی دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ معاشی اشاریوں میں کچھ بہتری ہے جس میں ملک کے تجارتی خسارے میں کمی اور ترسیلات زر میں کچھ بہتری ہے۔

PSX

pakistan stock exchange

KSE 100 Index