Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کی شام کے ہوائی اڈوں پر بمباری، رن ویز تباہ کردیے

حملوں کے دوران ”ماہان ایئر“ کی ایک ایرانی پرواز جو شام میں اترنے والی تھی، واپس تہران کی طرف مڑ گئی۔
شائع 12 اکتوبر 2023 06:49pm
دمشق کے ہوائی اڈے کی تصویربزریعہ اسرائیلی وزارت دفاع
دمشق کے ہوائی اڈے کی تصویربزریعہ اسرائیلی وزارت دفاع

شام کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے مبینہ فضائی حملوں میں حلب اور دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے اور رن ویز کو تباہ کردیا ہے، جس سے جمعرات کو دونوں ہوائی اڈوں پر فضائی سروس معطل ہو گئی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”ثنا“ کو ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ شامی فوج ملک کے شمال میں انتہا پسند دہشت گرد گروہوں سے لڑ رہی ہے، جو اسرائیلی ادارے کا ایک مسلح بازو ہے۔

شامی فوجی ذرائع نے ہوائی اڈوں پر اسرائیلی فضائی حملوں پر کہا کہ ’یہ جارحیت مجرمانہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں کیے جانے والے جرائم اور فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں اسے ہونے والے بھاری نقصانات سے توجہ ہٹانے کی ایک مایوس کن کوشش ہے‘۔

مزید پڑھیں

اسرائیل کی پشت پر امریکا ہے، حماس کو داعش کی طرح کچلا جائے گا، امریکی وزیر خارجہ

ایران کا شام اور سعودی عرب سے رابطہ، اسرائیلی حملہ مسلم امہ کو متحد کر دے گا؟

اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

حملوں کے دوران ”ماہان ایئر“ کی ایک ایرانی پرواز جو شام میں اترنے والی تھی، واپس تہران کی طرف مڑ گئی۔

ماہان ایئر کو اسلامی انقلابی گارڈز کور (IRGC) اور حزب اللہ کے لیے ہتھیار، آپریٹو اور فنڈز کی نقل و حمل کے لیے جانا جاتا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ دمشق اور حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو ایران اکثر حزب اللہ سمیت خطے میں اپنے پراکسیوں کو ہتھیاروں، سازوسامان اور آپریٹو کی منتقلی کے لیے استعمال کرتا ہے۔

Syria

Aleppo

damascus

Israeli Air Strike

Israel Targets Airports