Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

بارش اور برفباری کا نیا اسپیل کل سے شروع ہوگا

مغربی ہواؤں کا سلسلہ 13 اکتوبر کو ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات
شائع 12 اکتوبر 2023 06:53pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش اور برفباری کا نیا اسپیل کل سے شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ لاہور، راولپنڈی اور گوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

میٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق 13 اکتوبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔

13 سے 17 اکتوبر تک لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانولہ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ 17 اور 18 اکتوںر کو سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، مانسہرہ، ملاکنڈ، ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

چترال سوات مری سمیت پہاڑی علاقوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین کو درپیش مسائل

بیجنگ میں 40 گھنٹوں کی مسلسل بارش نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، 20 اموات

محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Met Office

Rain

snowfall