Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر خان بیٹی کی جدائی کا سوچ کر جذباتی ہوگئے

'میری فیملی نے ابھی سے یہ باتیں کرنا شروع کردی ہیں کہ ھائی اس دن عامر کو سنبھالنا۔'
شائع 12 اکتوبر 2023 06:19pm
فوٹوفائل
فوٹوفائل

بیٹی کی شادی پر ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس دن کو ایک جشن کی طرح منائیں تاکہ وہ ایک اچھی یاد لے کر جائے لیکن اکثر والدین اس دن اپنی اشکوں کے دریا پر بند نہیں باندھ پاتے۔

بالی ووڈ اداکارعامر خان بھی بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو میں اپنی بیٹی ایرا خان اور نوپور شیکھر کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔

جب ان سے ایک سوال میں پوچھا گیا کہ بیٹی کی رخصتی پر آپ کا کیا ردعمل ہوگا توانہوں نے کہا کہ ’اس دن میں بہت رونے والا ہوں‘۔

عامر خان نے حال ہی میں ایرا خان اور نوپور شیکھر کی شادی کے بارے میں ایک انٹرویو میں کھل کر بات کی اور ایک والد کی حیثیت سے اپنے جذبات کے بارے میں اپنے دل کا اظہار کیا۔

اداکار نے اس بارے میں بھی بات کی کہ کس طرح ایرا کے منگیتر نوپور ڈپریشن کے ساتھ جنگ کے دوران اس کے معاون ساتھی رہے ہیں۔

اس سے قبل عامر خان نے ایرا کے ساتھ ایک وائرل ویڈیو میں اعتراف کیا تھا کہ باپ بیٹی کی جوڑی تھراپی کروا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے بتایا کہ وہ بہت جذباتی شخص ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میری فیملی نے ابھی سے یہ باتیں کرنا شروع کردی ہیں کہ ’بھائی اس دن عامر کو سنبھالنا۔‘

مزید پڑھیں

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی نے قریبی دوست سے منگنی کرلی

عامر خان کا نئی فلم کے ساتھ اسکرین پر واپسی کا فیصلہ

عامر خان کو یونیورسٹی میں داخلے سے روک دیا گیا

اپنے داماد نوپور شیکھر کے بارے میں عامر خان نے کہا کہ ’یہ ایک فلمی ڈائیلاگ ہوسکتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ نوپور ایک بیٹے کی طرح ہے، جو میری بیٹی کے ساتھ ہر اچھے برے وقت میں ساتھ رہا اور دونوں ایک دوسرے کا خیال بھی رکھتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے گزشتہ سال 18 نومبر کو اپنے فٹنس ٹرینر اور قریبی دوست نوپور شیکھر سے منگنی کی تھی اور اب اگلے سال کی 3 جنوری کو شادی کی تاریخ طے پائی ہے۔

Aamir Khan

lifestyle

Ira Khan

Indian artist

wedding date