Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمگل شدہ ڈیزل اور پیٹرول سمیت ممنوعہ اشیاء پکڑی گئیں، مالیت ایک ارب 25 کروڑ

کسٹمز حکام کے لاہور اور شیخوپورہ میں چھاپوں کے دوران سگریٹس اور تمباکو بھی ضبط
شائع 12 اکتوبر 2023 05:37pm
لاہور اور شیخوپورہ میں کسٹمز حکام کی کاارروائیاں، اسمگل شدہ ڈیزل اور پٹرول سمیت ممنوعہ اشیاء پکڑی گئیں، مالیت ایک ارب 25 کروڑر وپے ہے۔ علامتی تصویر
لاہور اور شیخوپورہ میں کسٹمز حکام کی کاارروائیاں، اسمگل شدہ ڈیزل اور پٹرول سمیت ممنوعہ اشیاء پکڑی گئیں، مالیت ایک ارب 25 کروڑر وپے ہے۔ علامتی تصویر

کسٹمز حکام اسلام آباد نے اسمگل شدہ اشیاء کیخلاف لاہور اور شیخوپورہ میں کارروائیاں کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران ایک ارب 25 کروڑ مالیت کا سامان ضبط کرلیا گیا۔

اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے ذراٸع نے کہا کہ لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ اور ریلوے اسٹیشن مارکیٹ میں کسٹمز حکام نے چھاپہ مارا۔

شیخوپورہ میں کسٹمز حکام نے گوداموں پر چھاپے مارے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 89 کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل اور پیٹرول پکڑ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: 9 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ اور ممنوعہ اشیا کا ذخیرہ برآمد

غیر قانونی ایرانی پیٹرول بھی 100 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان میں اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھا دیا

ذراٸع کے مطابق اسمگل شدہ اشیا جو قبضے میں لی گئیں ان میں سگریٹس، تمباکو اور دیگرممنوعہ اشیا شامل ہیں۔

Smuggling

customs officers

oil smugglers